کورونا: امارات ریڈ لسٹ میں شامل، برطانیہ نے فلائٹس روک دیں 

Jan 29, 2021 | 14:51:PM
کورونا: امارات ریڈ لسٹ میں شامل، برطانیہ نے فلائٹس روک دیں 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)برطانیہ نے متحدہ عرب امارات سے آنے والی پروازوں کو ملکی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا ۔ پابندی کا اطلاق آج سے ہوگا۔

 برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق آج کے بعد دبئی یا ابو ظہبی سے کوئی بھی پرواز برطانیہ میں لینڈ نہیں کرسکے گی۔برطانوی مواصلات کے سیکریٹری گرانٹ شیپ کا کہنا ہے کہ یو اے ای کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، جس میں روانڈا اور بورنڈی سمیت دیگر وسطی افریقی ممالک شامل ہیں۔برطانوی حکومت کی جانب سے اچانک اعلان پر  وہ مسافر وں میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ ایسے مسافروں کی بڑی تعداد اب فلائٹس کینسل کرکے متبادل ذرائع سے برطانیہ آنے کی کوشش کریگی۔

برطانوی حکام کی جانب سے واضح احکامات کے مطابق   گزشتہ 10 روز سے متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر  تمام مسافروں کو 10 روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔ ایسے تمام افراد کو ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود قرنطینہ میں ہر صورت اپنی مدت پوری کرنی ہوگی۔برطانوی حکومت کے مطابق ان سخت ترین حفاظتی اقدامات کا فیصلہ جنوبی افریقہ سے پھیلنے والے کرونا وائرس سے ملتے جلتے نئے طرز کے وائرس کی وجہ سے کیا گیا ہے۔