شوکت ترین کی آڈیو کال میں کچھ بھی غیر قانونی یا غلط نہیں:  شیریں مزاری

Aug 29, 2022 | 15:25:PM
شوکت ترین,آڈیو کال , غیر قانونی,  شیریں مزاری,تحریک انصاف, شہباز گل , نواز شریف
کیپشن: تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر برائے انسانی حقوق  شیریں مزاری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر برائے انسانی حقوق  شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کی آڈیو کال میں کچھ بھی غیر قانونی یا غلط نہیں۔

تفصیلات کے مطابق  اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر شیری مزاری نے لکھا کہ حکومت آئی ایم ایف سے جن شرائط پر قرض لے رہی ہے۔ ہم نے عوامی سطح پر ان شرائط کی مخالفت کی ہے،آڈیو کال میں کچھ بھی غیر قانونی یا غلط نہیں تاہم عدالتی حکم کے بغیر آڈیو ٹیپ کرنا غیر قانونی اور جرم ہے.

دوسری جانب شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اگر شہباز گل نے اپنے بیان میں کوئی قانون کی خلاف ورزی کی ہے تو قانون حرکت میں آئے تاہم جس طرح اس کو اغوا کیا گیا ہے، وارنٹ نہیں دکھایا گیا، گاڑی کے شیشے توڑے، قانونی طریقے سے اس طرح گرفتاری نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ممبئی حملوں کے حوالے سے تو اس حد تک کہا تھا کہ ممبئی میں سب پاکستان نے کرایا ہے، شہباز گل کے ساتھ جو ہو رہا ہے یہ غیر قانونی ہے، یہ تشدد ہے اور اس کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈالر  کی قیمت میں حیران کن اضافہ، روپیہ کمزور