کنگ چارلس اور ملکہ کمیلہ کی تاج پوشی تقریب6 مئی کو ہوگی، وزیراعظم شرکت کرینگے

Apr 29, 2023 | 00:11:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کنگ چارلس اور ملکہ کمیلہ کی تاج پوشی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، تاج پوشی کی تقریب ویسٹ منسٹر ابے میں منعقد ہو گی، وزیراعظم شہبازشریف سمیت دوہزار مہمان تقریب میں شرکت کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں 70 سال بعد تاج پوشی کی تقریب منعقد ہو رہی ہے،شاہی خاندان کی جانب سے تقریب کو سادہ رکھا گیا ہے،تقریب میں 2000 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے،تقریب میں کامن ویلتھ ممالک سمیت یورپ اور دیگر ممالک کے سربراہان شرکت کرینگے،وزیراعظم شہباز شریف بھی کنگ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کرینگے۔
تاج پوشی کے روز بیکھگنم پیلس کے باہر بھی مختلف تقاریب منعقد ہونگی،بیکھگنم پیلس کے اطراف میں آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور برطانیہ کی اووسیز کالونیوں کے پرچم بھی لگائے گئے ہیں،تاج پوشی کے انتظامات دیکھنے کےلئے شہریوں کی بڑی تعداد بیکھگنم پیلس پہنچ رہی ہے۔
 کنگ چارلس III اور ملکہ کیملا کی تاج پوشی 6 مئی کو ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوگی،اس تقریب میں کیملا کی بطور ملکہ کنسورٹ کی تاجپوشی شامل ہوگی،چارلس کے دو بیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میرپورآزادکشمیر میں 14 سالہ بچی کے معدے کا کامیاب آپریشن، بالوں کا گچھا برآمد