افریقی ملک میں بٹ کوائن کو قانونی کرنسی قراردے دیا گیا 

Apr 29, 2022 | 09:46:AM
بٹ کوائن، قانونی کرنسی
کیپشن: بٹ کوائن فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)افریقی ملک سینٹرل افریقن ریپبلک میں بٹ کوائن کو قانونی کرنسی قرار دیدیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سنٹرل افریقن ری پبلک کی پارلیمنٹ نے بٹ کوائن کو قانونی کرنسی قرار دینے کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ فیصلے پر آئی ایم ایف کی جانب سے تنقید کی گئی ہے۔بٹ کوائن کو قانونی قرار کرنسی کا درجہ دینے پر سینٹرل افریقن ریپبلک دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے۔
اس سے قبل ایل سلواڈور ستمبر 2021 میں بٹ کوائن کو باضابطہ کرنسی قرار دینے والا دنیا کا پہلا ملک بنا تھا۔جمہوریہ وسطی افریقہ روس کا قریبی اتحادی ملک ہے جو ہیروں، سونے اور یورینیم کی دولت سے مالامال ہونے کے باوجود دنیا کے غریب ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید سے قبل عوام کو بڑاجھٹکا۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کردی