گردشی قرضہ ملک کا ایک تہائی بجٹ کھاگیا

Apr 29, 2021 | 14:24:PM
گردشی قرضہ ملک کا ایک تہائی بجٹ کھاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گردشی قرضہ ملک کے ایک تہائی بجٹ کو کھا گیا۔سرکلر ڈیٹ سے متعلق تازہ ترین معلومات 24 نیوز نے حاصل کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مجموعی گردشی قرضہ 2ہزار5سو87 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔24نیوز کو موصول تفصیلات کے مطابق سرکاری اور نجی بجلی گھروں کو حکومت نے 1ہزار5سو 26 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔سرکاری تھرمل پاور پلانٹس پی ایس او کے 99 ارب روپے کے نادہندہ ہیں۔واضح رہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نااہلی کے باعث 33 ارب روپے گردشی قرضے کی وجہ بنے۔ دوسری جانب کے الیکٹرک بھی حکومت کی 35 ارب روپے نادہندہ ہے۔

تحریک لبیک نے کالعدم قرار دینے کیخلاف نظرثانی اپیل دائرکردی