پاکستان کا یمن میں قیام امن کی کوششوں کا خیرمقدم

Sep 28, 2023 | 20:05:PM
پاکستان کا یمن میں قیام امن کی کوششوں کا خیرمقدم
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک) پاکستان نے سعودی عرب، یمن اور سلطنت عمان کے حکام کے درمیان 14 سے 18 ستمبر 2023ء کو ریاض میں ہونے والی بات چیت کے مثبت نتائج کا خیرمقدم کیا ہے جس کا مقصد یمن میں امن عمل کیلئے روڈ میپ حاصل کرنا ہے۔

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پاکستان نے سعودی وزیر دفاع اور صنعاء کے وفد کے درمیان مذاکرات کے سعودی اقدام کو بھی سراہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ اقدام خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی یمن اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے اور اقوام متحدہ کی سرپرستی میں ایک جامع، پائیدار اور دوستانہ سیاسی حل کے حصول کے سلسلے میں بات چیت کیلئے یمنی فریقین کی حوصلہ افزائی کرنے کی حکمت عملی کے تحت سعودی عرب کے مثبت عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کیخلاف تمام ادارے کارروائیاں جاری رکھیں، آرمی چیف

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان نے یمن کے بحران کے مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے کے ذریعے سیاسی حل کیلئے اپنی اصولی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔