پاکستانی ٹیم کا بھارتی سرزمین پر پہلے ٹریننگ سیشن کا آغاز

Sep 28, 2023 | 11:22:AM
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ورلڈکپ تیاریوں کا آغاز کردیا۔کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور نیٹ ایریا میں نیٹ سیشن کیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ورلڈکپ تیاریوں کا آغاز کردیا۔کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے اندر وارم اپ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں اور نیٹ ایریا میں نیٹ سیشن کیا۔

گزشتہ روز بھارت پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کا بھارتی سرزمین پر پہلے ٹریننگ سیشن کا آغاز ہوگیا۔پاکستان کے کھلاڑی حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں.سیشن میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، حسن علی، حارث رؤف، افتخار احمد، سلمان علی آغا، فخر زمان، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث اور زمان خان نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقی کپتان کا بھارت سے وطن واپس جانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ پاکستان کل 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گا۔نجی ٹی وی کےمطابق پاکستانی ٹیم حیدرآباد دکن میں نیوزی لینڈ ٹیم کا سامنا کرے گی، وارپ اپ میچ کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعلان کر رکھا ہےکہ تماشائیوں کے بغیر ہو گا۔ 

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مقامی ہندو تہوار کے سبب سکیورٹی خدشات ہیں، تماشائیوں کو یہ میچ دیکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔