شعیب اختر کی پی سی بی اور مینجمنٹ پر شدید تنقید

Oct 28, 2022 | 10:31:AM
شعیب اختر کی پی سی بی اور مینجمنٹ پر شدید تنقید
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: شعیب اختر ٹویٹر اکاؤنٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ میں زمبابوے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست پر سابق فاسٹ بولر شعیب اختر ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے۔

پرتھ میں کھیلے گئے گروپ ٹو کے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو ایک رن سے شکست دے کر اپ سیٹ کردیا۔

قومی ٹیم کے 131 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بناسکی، سکندر رضا کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

قومی ٹیم کی شکست پر جہاں شائقین کرکٹ مایوس ہیں وہیں سابق کرکٹر شعیب اختر نے بھی قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر ٹیم مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، زمبابوے نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

شعیب اختر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’زمبابوے کے ہاتھوں قومی ٹیم کو شرمناک شکست ہوئی ہے اور ایوریج لوگ سلیکٹ کرو اور ٹیم مینجمنٹ ایوریج سلیکٹ کرو۔‘

انہوں نے کہا کہ ’شکست نے مجھے بہت مایوس کیا ہے ہم زمبابوے سے ہار گئے اور اب سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا بھی ایسے ہوگیا ہے کہ جنوبی افریقہ ہار جائے یا پھر کوئی ہارے۔‘

شعیب اختر نے کہا کہ ’میں نے دو مہینے قبل ہی ویڈیو میں کہا تھا کہ جب آپ ایوریج لوگ سلیکٹ کرتے ہیں تو ایوریج نتیجہ ہی سامنے آتا ہے۔‘