حالات زندگی ابتر۔صورتچال پر قابو نہ پایا گیا تو حالات یمن سے بھی بدتر ہو سکتے ہیں

Oct 28, 2021 | 09:19:AM
صورتچال پر قابو نہ پایا گیا تو حالات یمن سے بھی بدتر ہو سکتے ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرن ڈیسک) افغانستان میں انسانی بحران سنگین ہوتا جارہا ہے،  90لاکھ افراد غذائی قلت کا شکار ،کئی والدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے نوزائیدہ بچے فروخت کردئیے ہیں تاکہ وہ اپنے دیگر بچوں کی خوراک کا انتظام کرسکیں۔ 

برطانوی اخبار کے مطابق طالبان حکومت کے بعد سے افغانستان میں حالات زندگی ابتر ہوتے جارہے ہیں اور اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو حالات یمن سے بھی بدتر ہوسکتے ہیں اور وہاں کی صورتحال دنیا کے بدترین انسانی بحران میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ 

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ غریب شہریوں میں سے ایک جوڑے نے اپنے نوزائیدہ بچی کو 400 برطانوی پاونڈ یعنی 96 ہزار پاکستانی روپے میں فروخت کیا جس کے نتیجے میں وہ اپنے خاندان کیلئے چند ماہ کے راشن کا انتظام کرسکیں گے،یہ نوزائیدہ بچی چلنے پھرنے تک اپنے والدین کیساتھ ہی رہے گی اور اس کے بعد اسے خریدنے والا اپنے ساتھ لے جائے گا۔

 برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹس کے مطابق  بچی کو خریدنے والے شخص نے اس کے والدین کو بتایا کہ وہ بچی کی پرورش کریں گے اور اس کے بعد اس کی شادی اپنے لڑکے سے کروادیں گے،بچی کے والد نے بتایا کہ وہ کچرا چنتا ہے اور اس وقت اس کی کوئی کمائی نہیں ہے، اس نے بتایا کہ ہم بھوک کا شکار ہیں، ہمارے گھر میں آٹا اور گھی سمیت کھانے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے۔

اس نے بتایا کہ میری بچی کو نہیں معلوم کہ اس کا مستقبل کیا ہوگا، مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ بڑا ہو کر وہ کیسا محسوس کرے گی، لیکن مجبوراً مجھے یہ اقدام کرنا پڑا۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ اس وقت افغانستان میں 2 کروڑ 28 لاکھ افراد یعنی نصف آبادی کو غذائی قلت اور بھوک کا سامنا ہے۔ 

اس سے قبل اشرف غنی حکومت میں افغانستان میں ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کو بھوک و افلاس کا سامنا تھا، فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈیوڈ باسلے کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بچے مرسکتے ہیں۔ لوگ بھوک کا شکار ہیں، حالات بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ 10 لاکھ بچے بھوک کی وجہ سے مرسکتے ہیں۔