بھارت چین کیساتھ مذاکرات کا خواہاں

Oct 28, 2021 | 00:25:AM
بھارت وزیر دفاع
کیپشن: بھارتی وزیردفاع فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سرحدی بحران کے حل کے لیے چین کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی۔

بھارتی وزیردفاع نے کہا کہ لداخ سیکٹر میں ہندوستان اور چین 17 ماہ سے زیادہ عرصے سے الجھے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی فوجی اس صورتحال میں مضبوطی سے کھڑے ہیں،  راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ "یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے اور دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے والے اپنے فوجیوں کو بہترین ہتھیاروں، آلات اور لباس کی دستیابی کو یقینی بنائیں"

یہ بھی پڑھیں:14 لاکھ 70 ہزار ڈالر کے استعمال شدہ جوتے