مولانا فضل الرحمن کی شہباز شریف، مریم نواز سے تعزیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور سابق وزیرعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔
پارٹی وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمن نے جاتی امرا میں ن لیگی قیادت سے ملاقات کی اور شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کی وفات پر تعزیت کی۔انہوں نے اس موقع پر فاتحہ خوانی اور دعا بھی کرائی، ملاقات میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور رانا ثنا اللہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ملاقات کے بعد جاتی امرا کے باہر میڈیا سے بریفنگ میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ ملتان اور لاہور میں اپوزیشن اتحاد کے جلسے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔