فیڈرل بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سپیشل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

Nov 28, 2020 | 22:09:PM
فیڈرل بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سپیشل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی تعلیمی بورڈ نے ایف اے ،ایف ایس سی کے سپیشل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے،مجموعی طور پر پاس ہونے والے طلبہ و طالبات کا تناسب 31.90فیصد رہا ۔
تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر 2968طلبہ نے داخلہ بھیجا جس میں سے 2443نے امتحان دیا اور صرف 626 طلبہ پاس ہوئے ہیں، ریگولر طلبہ کی کامیابی کا تناسب 25.62فیصد رہا ،اسی طرح پرائیویٹ اور سابق  ہ 3311 طلبانے داخلہ بھیجا جس میں سے 2500نے امتحان دیا اور نو سو اکاون پاس ہوئے۔اس طرح  کامیابی کا تناسب 38.04فیصد رہا۔
سپیشل امتحان میں مجموعی طورپر 6279طلباءو طالبات نے داخلہ بھیجا ان میں سے 4943نے امتحان دیا اور ان میں سے 1577پاس ہوئے۔سپیشل امتحان  پندرہ اکتوبر2020  کو ہوا تھا، اٹھائیس نومبر گزشتہ روز نتیجہ کا اعلان کیا گیا ہے، نتائج وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر موجود ہے طلبہ و طالبات کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ بھی کر دیا گیاہے۔