کے پی کے حکومت نے وائس چانسلرز کو خوشخبری سنا دی  !!!

Nov 28, 2020 | 14:21:PM
کے پی کے حکومت نے وائس چانسلرز کو خوشخبری سنا دی  !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے 8 سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں ڈاکٹر محمد ادریس کو پشاوریونیورسٹی ، ڈاکٹر شاہد محمود بیگ کو صوابی یونیورسٹی اور پروفیسرڈاکٹر سردار خان کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وائس چانسلر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ڈاکٹر خیرالزمان کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں اورڈاکٹر بشیر احمد کی بطور وائس چانسلر باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے لئے منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ ڈاکٹرظہور الحق وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ہوں گے اور ڈاکٹرظفر ایم خان شہدائے اے پی ایس یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ کے وی سی تعینات ہوں گے جبکہ ڈاکٹرافتخار حسین یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاورکے وائس چانسلر ہوں گے۔