شکار پور:آپریشن چھٹے روز بھی جاری، 8ڈاکو ہلاک، 12زخمی

May 28, 2021 | 12:07:PM
شکار پور:آپریشن چھٹے روز بھی جاری، 8ڈاکو ہلاک، 12زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) سندھ کے شہر شکار پور کے علاقے گڑھی تیغو میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن آج چھٹے روز بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی لاڑکانہ کے مطابق ڈاکوؤں اورپولیس اہلکاروں میں فائرنگ کاتبادلہ جاری ہے اور اب تک ڈاکوؤں کے 260 سے زائد ٹھکانے تباہ کیے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جاری آپریشن کے دوران 8 ڈاکوؤں کو ہلاک اور 12 کو زخمی کرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ نے بتایا کہ اب تک 12 میں سے 9 مغویوں کو بازیاب کرایا جا چکا ہے۔ آپریشن میں 2 پولیس اہلکار اور ایک فوٹو گرافر شہید ہوئے جب کہ 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہےکہ محکمہ داخلہ سندھ نے ڈاکوؤں کے سرکی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، ملزمان کی گرفتاری یا اطلاع دینے پرمجموعی طور پر 2 کروڑ 60لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب ایس ایس پی کشمور امجد شیخ کا کہنا ہے کہ کشمور کے علاقے درانی مہر میں بھی ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس آپریشن میں 500 اہلکار حصہ لے رہے ہیں، آپریشن کے دوران کچے کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    شکار پور: آپریشن کا پانچواں روز ، 12 مغویوں میں سے 9 بازیاب