جوہر ٹاون دھماکہ میں ملوث تمام نیٹ ورک پکڑا گیا

Jun 28, 2021 | 12:11:PM
جوہر ٹاون دھماکہ میں ملوث تمام نیٹ ورک پکڑا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)راولپنڈی سے حراست میں لیے جانے والا عید گل کا بھائی فورتھ شیڈول میں شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق  دھماکہ میں ملوث تمام نیٹ ورک پکڑا گیاکاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور، کراچی، جھنگ اور راولپنڈی سے ملزمان کا سراغ لگایا۔ذرائع  نےبتایا ہے کہ دھماکے کے پیچھے بھارتی ایجنسی ’را‘ اور افغان ’این ڈی ایس‘ کا ہاتھ ہے۔گاڑی کو جوہر ٹاون پارک کر کے بھاگنے والے دہشت گرد کی تصویر حاصل کر لی۔

ذرائع کے مطابق عید گل گزشتہ سالوں میں متعدد مرتبہ بیرون ملک جا چکا ہے ، عید گل کے دو سگے بھائی بھی فورتھ شیڈول میں شامل ہیں ۔عید گل وزیرستان سے جھنگ میں خاندان کے ساتھ رہائش رکھے ہوئے تھا  کام کے لیے بھائیوں کے ساتھ راولپنڈی میں زیادہ وقت گزارتا تھا عید گل اور پیٹرپال کا چند سال قبل رابطہ ہوا  اوردونوں نے پیسوں کےلالچ میں دھماکا کیا ۔

تحقیقاتی اداروں نے دھماکے کے لیے بارود سے بھری گاڑی چھوڑ کر جانے والے مبینہ دہشت گرد عید گل کو راولپنڈی سے گرفتار کیا جس کے بعد اسے لاہور منتقل کیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکے میں 3 افراد جاں بحق 20 زخمی ہوئے تھے، واقعے میں ملوث پیٹرگل اور ایک خاتون سمیت کچھ افراد پہلے ہی زیر حراست ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں حافظ سعید کے گھر کے قریب چند روز قبل بارود سے بھری گاڑی میں دھماکا کیا گیا تھا۔ جس میں 5 سالہ بچے اور باپ سمیت 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:    خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈرپر رہائی کا حکم جاری