خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈرپر رہائی کا حکم جاری

Jun 28, 2021 | 11:57:AM
خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈرپر رہائی کا حکم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پیپلزپارٹی(پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر پر رہائی کا حکم جاری کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ نے اسپیکر قومی اسمبلی نے بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھےخورشید شاہ کو اسلام آباد پہنچانے کے احکامات جاری کردئیے جس کے بعد پی پی رہنما کو آج احتساب عدالت میں پیشی کے بعد اسلام آبادروانہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نیب نے گزشتہ سال ستمبر میں خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا، انہیں نیب سکھر کے کیس میں نیب راولپنڈی کی ٹیم نے بنی گالہ سے حراست میں لیا تھا۔

 نیب ذرائع نے بتایا تھا کہ خورشید شاہ کے خلاف 7 اگست سے تحقیقات کا آغاز ہوا تھا، ان پر کوآپریٹو سوسائٹی میں بنگلے کیلئے ایمنٹی پلاٹ غیر قانونی طور پر اپنے نام کرانے کا الزام ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے سید خورشید شاہ کی گرفتاری پر شدید ردعمل دیا تھا اور اسے اپوزیشن کے خلاف حکومت کی انتقامی کارروائی قرار دیا تھا-

یہ بھی پڑھیں:    شاہنواز دھانی کا خوبصورت خواب،’’ پاکستان کو ورلڈ کپ جتوائوں‘‘