مسجد نبوی ﷺ میں آنے والے معتمرین کو خدمات کی فراہمی تیز

Jul 28, 2023 | 22:07:PM
مسجد نبوی ﷺ میں آنے والے معتمرین کو خدمات کی فراہمی تیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسجد نبوی ﷺ  کے امور کی ایجنسی نے عمرہ سیزن کے ساتھ مل کر اپنی خدمات تیز کر دی، جبکہ تربیت یافتہ اور تیار انسانی کیڈرز پر انحصار کرتے ہوئے زائرین کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایجنسی عمرہ سیزن کے دوران پہلے زائرین کی آمد کے ساتھ ہی مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں اپنی روزمرہ کی کوششوں کو دوگنا کر دیتی ہے،مسجد نبوی کو صاف کرنے، اسے پاکیزہ ترین قسم کے عطروں سے معطر کرنے کے پروگراموں کو تیز کیا جارہا ہے، بخور اور خوشبو سے ماحول کو معطر کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب، قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلم وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب

مسجد نبوی کے امور کی ایجنسی زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بہت اہمیت دیتی اور آنے اور جانے والے زائرین کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔ تربیت افراد آنے والوں کی خدمت میں مصروف ہیں۔ سہولیات کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیے سائنسی اسباق اور الیکٹرانک سکرینز کے ذریعے زائرین کو ہدایات فراہم کی جارہی ہیں۔