سعودی عرب، قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلم وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب

Jul 28, 2023 | 21:37:PM
سعودی عرب، قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلم وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سعودی عرب نے او آئی سی کے ذیلی ادارے اسلامی سربراہی کانفرنس کے چیئرمین ہونے کی حیثیت سے قرآن پاک کی بے حرمتی پر مسلم وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامی سربراہ کانفرنس کے قائد کی حیثیت سے سعودی عرب اور عراق نے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کریم کی بار بار بے حرمتی کے واقعات کا جائزہ لینے کے لیے مسلم وزرائے خارجہ کا ورچوئل ہنگامی اجلاس 31 جولائی 2023 بروز پیر طلب کر لیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عرب وزرائے خارجہ کا 18واں ہنگامی اجلاس او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ میں2جولائی 2023 کو منعقدہ ہنگامی اجلاس کے بیان پر عمل درآمد کا حصہ ہے۔2 جولائی کو جدہ میں منعقدہ اجلاس میں بوقت ضرورت اعلی سطح کا ہنگامی اجلاس بلانے کی اپیل کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:یومِ عاشور پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

نئے اجلاس میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسن ابراہیم طہ مجلس عاملہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے پر عمل درآمد کے حوالے سے مشاورت بھی کریں گے۔اس موقع پر اشتعال انگیز واقعات کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اشتعال انگیز حرکتیں، تعصب اور جان بوجھ کر مذہبی منافرت کا باعث بن رہی ہیں۔