جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ کا ایمازون کے 10 ارب ڈالر کے حصص فروخت 

Jan 28, 2024 | 08:27:AM
 دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میک کینزی سکاٹ نے ایمازون کے 10 ارب ڈالر کے حصص فروخت کردیئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ میک کینزی سکاٹ نے ایمازون کے 10 ارب ڈالر کے حصص فروخت کردیئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال ای کامرس کمپنی کے 65 ملین شیئرز فروخت کیے گئے تھے۔رپورٹ میں ایک فائلنگ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ای کامرس میں ایمازون کے حصص کا تقریباً 25 فیصد ہے ۔

رپورٹس کے مطابق جمعہ کو مارکیٹ کے اختتام پرایمازون کے ان فروخت شدہ شیئرز کی قیمت410 بلین ڈالر تھی۔

مزید پڑھیں:   شادی منسوخ ہونے کا غصہ، لڑکے نے منگیتر کی والدہ اور بھائی کو قتل کردیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیزوس سے 2019 میں طلاق لینے کے بعد میکنزی سکاٹ نے ایمازون کا 4 فیصد حصص لیا تھا۔ اس حصص کی مالیت 36 بلین ڈالر تھی جس کے بعد میکنزی دنیا کی امیر ترین خاتون بن گئی۔

رپورٹس کے مطابق طلاق کے بعد میک کینزی سکاٹ نے اپنی آدھی دولت عطیہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔اور اب رقم کی مد میں لاکھوں ڈالر بھی عطیہ کیے گئے ہیں۔