سوشل میڈیا صارفین خبردار۔۔۔ قوانین توڑنے پرسزائیں ،بھاری جرمانے ہوں گے 

Jan 28, 2022 | 13:19:PM
سوشل میڈیا صارفین ، سزا
کیپشن: سوشل میڈیا ایپس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پرافواہیں پھیلانے سمیت دیگرقوانین توڑنے والوں کوبھاری جرمانے اورسزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال۔۔ صحت کیلئے نقصان دہ ۔۔نئی تحقیق نے خبردار کر دیا
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سائبرکرائم کا نیا قانون نافذ ہوگیا جس کی خلاف ورزی کرنے والے کوسزا ہوگی اوربھاری جرمانہ بھرنا پڑے گا۔یواے ای کے حکام کے مطابق قومی سلامتی کونقصان پہنچانے والا مواد سوشل میڈیا پرپھیلانے پرایک سال قید اورایک لاکھ درہم کا جرمانہ ہوگا۔ فیک نیوز، افواہیں اورغلط معلومات اپ لوڈ کرنے والوں کو بھی ایک لاکھ درہم جرمانہ اورایک سال قید کی سزا ہوگی۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ وبا، ایمرجنسی یا بحران کے دنوں میں فیک نیوزپھیلانے والوں کو2سال قید کی سزا اور2 لاکھ درہم جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔بغیراجازت کسی کی تصویرکھینچنے پر 5لاکھ درہم تک کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔قانونی ماہرین نے نیا سائبرقانون نافذ ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کومواد اپ لوڈ کرنے میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیاہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک بنانے کے شوق نے ایک اور لڑکی کی جان لے لی