قومی ٹیم کیلئے ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن اچھا ثابت ہوا،یاسر شاہ 

Jan 28, 2021 | 18:13:PM
قومی ٹیم کیلئے ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن اچھا ثابت ہوا،یاسر شاہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کاکہناہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن اچھا ثابت ہوا،بولرز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارٹنرشپ قائم کی۔
یاسر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وکٹ سلو تھا اور کھیلنے میں آسانی ہورہی تھی، وکٹیں بھی مل گئی اور بیٹنگ اچھی رہی،تین آؤٹ کئے جس پر اللہ کاشکر بجا لاتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ پلان یہی ملا تھا کہ ایک ہی مقام پر بولنگ کریں ،پلان پر عمل کرتے ہوئے بہترین بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
یاسر شاہ کاکہناتھا کہ کوشش یہ ہے جنوبی افریقا کو کم سے کم رنز پر آو¿ٹ کرلیں ابھی وکٹ بریک کررہی ہے اور باؤنس کم ہے ،انہوں نے کہاکہ ماضی میں ذوالفقار بابر کیساتھ جوڑی بنی ہوئی تھی، نعمان علی ایک اچھے بولر انکے ساتھ جوڑی اچھی ہے، ساجد خان بھی باصلاحیت سپنر ہیں صبح کے وقت ہی جلد وکٹیں اڑائیں گے۔
قومی لیگ سپنر نے کہاکہ گیارہویں نمبر پر جا کر یہی کوشش تھی لمبا کھیلوں قومی ٹیم کیلئے رنز بنانا میرے لئے ضروری تھا،انہوں نے کہاکہ یونس خان مجھے سمجھاتے رہتے ہیں کہ اہداف حاصل کروں ،اس سیریز کو جیتنے کی بھرپور کوشش کرینگے،یاسر شاہ نے کہاکہ شین وارن سے میسجز کے ذریعے رابطہ رہتا ہے، مشتاق احمد سے بھی سپن بولنگ پر تبادلہ خیال رہتا ہے، ثقلین مشتاق کے آنے سے بھی فائدہ مل رہا ہے جنوبی افریقہ کے کسی بھی بلے باز کو آسان نہیں سمجھتے ہیں۔