محکمہ موسمیات کی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی 

Feb 28, 2024 | 15:43:PM
محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں جمعرات اور جمعہ کو تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں جمعرات اور جمعہ کو تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں یکم مارچ کو بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔ گوادرمیں بارشوں کے اثرات کراچی پر بھی ہوں گے. گوادر میں بارش برسانے والا سسٹم کراچی کی جانب گامزن ہے. جمعہ سے شہر میں وقفے وقفے سے شہرمیں بارش ہوگی. 

محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے 2 مارچ کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے، بیشتر حصوں میں شدید برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:  ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس، جسٹس مسرت ہلالی اور عدالتی معاون میں دلچسپ مکالمہ

محکمہ موسمیات کے مطابق طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔ یہ سلسلہ جمعہ کو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور ہفتے کے روز تک موجود رہےگا۔

دوسری جانب بلوچستان،اسلام آباد، پنجاب،خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔