امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر کا سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

Feb 28, 2023 | 12:59:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمر عباس) امریکی مشن کے نائب سربراہ اینڈریو شوفر نے وفد کے ہمراہ سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں امدادی سرگرمیوں اور صحت کی خدمات کا جائزہ لیا۔

اینڈریو شوفر امریکی حکام کے ہمراہ میر پور خاص میں قائم دیہی صحت مرکز پہنچے اور امریکی حکومت کی مالی معاونت سے جاری پروگرامز کا جائزہ لیا۔

اینڈریو شوفر نے یونیسیف کے نمائندگان سے ملاقات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں غذائی قلت سمت دیگر مسائل پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیے: اماراتی حکومت کا بچوں کو تعلیم نہ دلانے پر مقیم پاکستانیوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اس موقع پر قونصلیٹ ترجمان نے کہا کہ یونیسیف سیلاب سے متاثرہ آبادیوں کی بحالی و امداد کی خدمات میں مصروف عمل ہے اور امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو متاثرین کی بحالی اور امداد کیلئے 20 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی جا چکی ہے۔