خشک آلوبخارا کے ہڈیو ں پر اثرات

Feb 28, 2022 | 15:22:PM
خشک آلو بخارا کے ہڈیوں پر حیران کن اثرات، فائل فوٹو
کیپشن: خشک آلو بخارا کے ہڈیوں پر حیران کن اثرات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دنیا بھر میں وافر اگنے والا پھل آلوچہ یا آلوبخارا خشک ہونے پر ہڈیوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر عمررسیدہ خواتین اسے معمول میں شامل رکھیں تو ان کی ہڈیوں کی کثافت (بون ڈینسٹی) برقرار رہتی ہے۔

خشک آلو بخارا اپنے کھٹے میٹھے ذائقے کے باعث کھانے میں بہت پسند کیاجاتا ہے . ذائقے اور لذت کے ساتھ ساتھ یہ حیرت انگیز  فوائد سے بھی مالا مال ہے  .  خشک آلو بخارا وٹامن کے ، آئرن ، فائبر ، پوٹاشیم اور بیٹاکیروٹین سے بھرپور ہوتا ہے .
خشک آلو بخارے کا جوس جسم میں آئرن کی کمی کو دورکرنے میں مدد دیتا ہے .  آئرن کی کمی کے سبب خون کے سرخ خلیات میں کمی واقع ہوتی ہے جو اینیمیا یعنی خون کی کمی کا سبب بنتی ہے .  آلو بخارے کے جوس کا آدھا کپ  جسم کو تین میل گرام آئرن فراہم کرتا ہے .  اسطرح خون کی کمی کے مسئلے سے باآسانی نمٹا جا سکتا ہے . 
خشک آلو بخارا پوٹاشیم سے بھرپور ہونے کے سبب دل کے مناسب افعال کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے .  پوٹاشیم کے استعمال سے بلڈ پریشر  کو معمول پر رکھنے میں مدد ملتی ہے  اور امراض قلب ، ہارٹ اٹیک ، فالج  اورغشی جیسے امراض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے .  خشک آلوبخارا جسم کی پوٹاشیم کی ضرورت   پوری کرنے میں مدد دیتا ہے . 
خشک آلو بخارا وٹامن اے کے حصول کا بھی  بہترین ذریعہ ہے .  یہ وٹامن بینائی کے لیے  ضروری ہے .  روزانہ ایک آلو بخارے کا استعمال ضروری وٹامن کی تین فی صد مقدار جسم کو فراہم کرتا ہے .  وٹامن اے کی کمی سے  آنکھوں کی خشکی  اور موتیا جیسے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے .  خشک آلو بخارے کا استعمال اس قسم کے مسائل سے بچا سکتا ہے . 
خشک آلو بخارا ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی مدد دیتا ہے .  یہ ہڈیوں کے بھربھرے پن  کو ممکنہ طور پر روکتا ہے  اور جوڑوں کے دردکے شکار افراد  کے لیے مفید  ثابت ہوتا ہے  . اسکااستعمال ہڈیوں کو بیس فی صد زیادہ مضبوطی فراہم کرتا ہے . 
آلوبخارا بالوں کی نشونمااور جلد کی خوبصورتی کے لیے بھی مفید ہے . یہ آئرن کی کمی کو دور کر کے بالوں کوگرنے اور قبل از وقت سفید ہونے سے روکتا ہے .  اس میں موجود وٹامن بی ، سی اورمنرلز  بالوں کو مضبوط بنانے اور جلد  پر جھریاں نمودار ہونے سے روکنے میں مدد دیتے ہیں . 
 اگرچہ آلوبخارا ہماری پسندیدہ اشیا کی فہرست میں شامل نہیں لیکن اسے طبی فوائد کے لیے ضرور کھایا جاسکتا ہے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستانی خواتین ہڈیوں کی کمزوری اور تکلیف کی شکار ہیں۔ پینسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی کھوج بتاتی ہے کہ بالخصوص 40 برس سے زائد عمر کی خواتین آلوبخارے کی 50 سے 100 گرام مقدار کھائیں تو اس سے ہڈیوں کا بھربھرا پن کم ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب خواتین میں سُن یاس کے بعد آکسیڈیٹو اسٹریس اور اندرونی سوزش (انفلیمیشن) سے  ہڈیوں کی اندرونی کثافت کم ہونے لگتی ہے۔ یہاں تک کہ فریکچر کے واقعات بڑھ جاتے ہیں۔ اب اس مرحلے پر آلوبخارے کو نہ صرف اس عمل کو روکا جاسکتا ہے بلکہ اسے مکمل طور پر الٹانا بھی ممکن ہے۔

 اس ضمن میں چوہوں پر کئی تجربات کئے گئے۔ پھر 16 مختلف تحقیقات کا جائزہ بھی لیا گیا جن میں دس کلینیکل اور دو پری کلینکل ٹرائلز شامل ہیں۔ چوہوں کو جب آلوبخارے کے اجزا کھلائے گئے تو ان میں آکسیڈیٹوواسٹریس کی کمی ہوئی اور اندرونی سوزش کم ہونے لگی جو کئی امراض کی وجہ بنتی ہے۔

تاہم ماہرین کا مشورہ ہے کہ روزنہ دس آلوبخارے مسلسل ایک سال تک کھائیں تو اس سے خاطرخواہ فوائد حاصل ہونے لگتےہیں۔ جبکہ چھ ماہ تک یہ معمول رکھیں تو اس سے ہڈیاں نرم پڑنے کا سلسلہ رک جائے گا۔ ڈاکٹروں کے مطابق بالخصوص 50 سال سے زائد عمر کی خواتین میں اس کے واضح فوائد دیکھے جاسکتے ہیں۔

خواتین کی نرم اور بھربھری ہڈیوں کا نتیجہ آخرکار گٹھیا اور جوڑوں کے دیرینہ درد کی صورت میں نکلتا ہے۔ ہڈیاں نازک ہونے لگتی ہیں اور بار بار فریکچر کا سامنا بھی ہوتا ہے۔ پوری دنیا میں 20 کروڑ سے زائد خواتین اس کی شکار ہیں۔ اگرچہ سبزیوں اور پھلوں کے استعمال سے کچھ فوائد ملتے ہیں لیکن اب آلوبخارا شامل کرکے ہڈیوں کو تندرست رکھا جاسکتا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:      ٹوٹی ہوئی ہڈیوں کو کیسے مضبوط کیا جائے ؟نئی تحقیق میں ڈاکٹروں نے بتادیا