آج موسم کیسا رہے گا۔۔؟

Feb 28, 2021 | 08:51:AM
آج موسم کیسا رہے گا۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آج چھٹی کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بارش متوقع جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشترعلاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا،اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔سندھ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا ۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج مطلع ابرآلود رہنے، گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہا ڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

کراچی کی صورتحال:

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا  مطلع صاف رہے گا ۔کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔موجودہ درجہ حرارت 20.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔شمال مغربی سمت سے ہوا 4 ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے ۔ محمکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32-34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔

دھند کی صورتحال:

دوسری جانب پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں صبح سویرے دھند چھا گئی۔نوشہرہ ورکاں شہر اور گردونواح میں شدید دھند سے راستے دھندلا گئے۔حد نگاہ انتہائی کم  ہونے سے ٹریفک روانی متاثر ہوئی۔