ہٹ دھرمی۔۔بیٹی کو کورونا ویکسین نہ لگوانے پر برازیلی صدر پر سخت تنقید

Dec 28, 2021 | 18:52:PM
برازیل, صدر , جائر, بولسنارو ,
کیپشن: برازیل کے صدر  جائر بولسنارو (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)برازیل میں کرونا وائرس سے سینکڑوں بچوں کی موت کے باوجود ملک کے صدر جائر بولسنارو کا کہنا ہے کہ وہ اپنی 11 سالہ بیٹی کو کووڈ-19 کی ویکسین نہیں لگوائیں گے۔ برازیلی صدر کے ویکسین مخالف موقف کے سبب صحت کے شعبے کے ماہرین نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ساتھ ہی بولسنارو کی مقبولیت بھی متاثر ہوئی ہے۔

العریبہ چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برازیلی صدر کے مطابق وزیر صحت 5 جنوری کو ملک میں 5سے11 برس کے بچوں کے لئے کرونا کی ویکسین کی مہم کے طریقہ کار کا اعلان کریں گے۔ برازیلی صدر کا کہنا تھا کہ بچوں کو موت کے خطرے کا سامنا نہیں جس کو انہیں ویکسین دینے کا جواز بنایا جائے۔برازیل میں لوگوں کی بڑی اکثریت بچوں کو کرونا کی ویکسین دینے کی تائید کرتی ہے تاہم صدر بولسنارو کے حامی اس کی شدید مخالفت کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق  سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ برازیل میں 5ے 11 برس کی عمر کے 301 بچے کرونا میں مبتلا ہو کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: "گوگل" پہلی پوزیشن سے فارغ۔۔’’ٹک ٹاک ‘‘ٹاپ پر آ گئی