حکومت کا نئی قومی بجلی پالیسی لانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل کیسے کیا جائے؟ حکومتی بڑوں نے سر جوڑ لئے۔
تفصیلا ت کے مطابق بجلی کی قیمتوں اور عوامی ردعمل کو بروقت کنٹرول کرنے کیلئے حکومت اگلے سال جون میں نئی قومی بجلی پالیسی لائے گی۔ قومی بجلی پالیسی کا ابتدائی مسودہ تیار ۔قومی بجلی پالیسی کی منظوری مشترکہ مفادات کونسل سے لی جائے گی۔ سہہ ماہی اور ماہانہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ میں تاخیر نہ کرنے کی تجویز مجوزہ پالیسی کے تحت بجلی کی پیداوار اور ترسیل پر توجہ دی جائے گی۔ پاور سیکٹر کیلئے مربوط انرجی پلان پالیسی ڈرافٹ کا حصہ نئی پالیسی کے تحت بجلی کی تقسیم کار پر مشاورت کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا۔