نگران وزیر اعظم سے برطانوی پارلیمنٹ ایوان بالا کے رکن کی ملاقات ،باہمی تعاون بڑھانے پر مشاورت

Aug 28, 2023 | 23:34:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان بالا (ہاوس آف لارڈز) کے رکن لارڈ عامر سرفراز کی ملاقات ہوئی جس میں   تجارت، سرمایہ کاری، ترقیاتی منصوبہ بندی اور دیگر شعبوں میں تعاون کا فروغ زیر بحث رہا۔

اسلام آباد وزیر اعظم آفس میں نگران وزیر اعظم سے برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے رکن سرفراز کی ملاقات ہوئی،ملاقات میں تجارت کو بڑھانے،سرمایہ کاری کرنے،باہمی ترقیاتی منصوبہ بندی کرنے اور دیگر شعبوں کو استحکام  بخشنے کیلئے  باہمی مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس، سابق وزیرخزانہ کی بیٹی سمیت دیگر ملزمان بڑی مشکل میں پھنس گئے

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ   نے   برطانوی سیاسی نظام اور  برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو  قابل ستائش قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی برطانوی حکومت اور پاکستان کے تعلقات کو مزید بہتر کرنے اور دوام بخشنے  میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

دوسری جانب لارڈ عامر سرفراز نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور برطانوی سیاسی قیادت اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔