مہنگائی کا طوفان۔۔ آٹا۔ چینی۔ گھی سمیت 22 اشیا مزید مہنگی

Aug 28, 2021 | 13:18:PM
 مہنگائی کا طوفان۔۔ آٹا۔ چینی۔ گھی سمیت 22 اشیا مزید مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مہنگائی نے غریب آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل کردیا،حکومت ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان کو کنٹرول نہ کر سکی اور  رواں ہفتے بھی آٹے اور چینی سمیت کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار  رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، تازہ دودھ، دہی، مرغی کا گوشت، انڈے، پیاز  اور لہسن سمیت 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔دال مسور کی فی کلو قیمت میں 14 روپے 66 پیسے کا اضافہ ہوا، چنے کی دال 20 اور دال ماش 50 روپے مہنگی ہو ئی، کالا چنا، سفید چنا، دال مسور اور بیسن کے نرخ بھی بڑھ گئے جبکہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 74 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اعداد و شمار کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے 30 پیسے اضافہ ہوا جبکہ  ٹماٹر اور  ایل پی جی سمیت 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

دوسری جانب سرکاری گندم کی ریلیز نہ ہونے سے آٹے کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا گندم کی پیداوار میں ریکارڈ اضافے کے باوجود 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت تین سالوں میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کیلئے فی خوراک 1270 روپے مقرر