عثمان بزدار آج بھی وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔ پرویز الہیٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ آئینی نقص رہ گیا، الیکشن ہوا ہی نہیں۔ عثمان بزدار آج بھی وزیراعلیٰ ہیں اور انکے حقوق بحال ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الہیٰ اور صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارا مسئلہ پولیس کے گیلری میں آنے کے باعث پیدا ہوا۔ شہبازشریف کے کہنے پر پولیس نے اسمبلی میں حملہ کیا۔ ساری قوم نے شریفوں کا چہرہ دیکھ لیا ہے، پولیس کو استعمال کیا جا رہا ہے، آئی جی، چیف سیکرٹری شریفوں کے آلہ کار بن چکے ہیں۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے افسروں کو پولیس کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے، کچھ افسران گرفتار کر لئے گئے ہیں جبکہ بہت سے مزید افسران کو پولیس گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مار رہی ہے، 16 اپریل کے اجلاس کے دوران پولیس نے ایوان میں گھس کر اراکین اسمبلی پر تشدد کیا، ہماری ایک رکن اسمبلی تشدد کی وجہ سے آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔
سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سالوں میں ایسے حالات پیدا نہیں ہوئے جو شریفوں نے اقتدار ملنے کے چند دنوں میں پیدا کر دئیے، ناگفتہ بہ حالات کی وجہ سے آج کا اجلاس منعقد کرنا ممکن نہیں تھا، موجودہ حالات کی وجہ سے اجلاس کو 16 مئی تک کے لئے ملتوی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نادیہ حسین کا بولڈ لباس۔ویڈیو وائرل۔صارفین کی سخت تنقید
پرویز الہیٰ نے کہا کہ کون کہتا ہے صوبےمیں آئینی بحران ہے۔غیر آئینی اورغیر منتخب وزیراعلیٰ چاہتا ہےاقتدار اسے دے دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:آصف علی زرداری کوبڑا ریلیف مل گیا