تیز ہواؤں کیساتھ بارش،موسم خوشگوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) باغوں کے شہر لاہور کے موسم کی دن بہ دن رت بدلتی جا رہی ہے،ہلکی بارش اور ہوا نے لاہور کا موسم خوشگوار بنا دیا ، گرمی اور حبس کا زور ٹوٹنے لگا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ کچھ دنوں تک بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا ، گزشتہ کچھ دنوں کی بارشوں نے موسم سہانا بنا دیا ،ہر طرف ہریالی ہی ہریالی ہے گرمی اورحبس کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ موسم خنکی سرد موسم کی نوید سنانے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 اور کم سے کم 22 ڈگری سنیٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد رہے گا۔
دوسری جانب کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے بعض مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے،شہر میں درجہ حرارت 29سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔