انڈونیشیا سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

Sep 27, 2022 | 12:57:PM
انڈونیشیا سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی
کیپشن: فوٹو کولاج 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انڈونیشیا بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عالمی کوششوں میں شامل ہوگیا اور انڈونیشیا سے پہلی امدادی پرواز کراچی پہنچ گئی۔

کئی ممالک کی جانب سے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد متاثرین کی فوری ضروریات پوری کرنے اور ان کی بحالی کے لیے امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی تسلسل میں انڈونیشیا بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عالمی کوششوں میں شامل ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیے: برطانیہ فلاحی ادارے کی جانب سے امدادی سامان لیکر خصوصی پرواز پاکستان پہنچ گئی

سیلاب متاثرین کے لیے انڈونیشیا سے پہلی پرواز کراچی پہنچنے کے موقع پر انڈونیشیا کے سفیر اور قونصل جنرل نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امدادی طیارے کو خوش آمدید کہا۔

علاوہ ازیں وزارت خارجہ کے حکام، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور پاک فوج 5 کور کے افسر نے امدادی پرواز کا استقبال کیا۔