عمران خان تمام اداروں کو اپنے تابع کرنا چاہتے ہیں : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

Oct 27, 2022 | 18:24:PM
عمران خان تمام اداروں کو اپنے تابع کرنا چاہتے ہیں : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اویس کیانی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف  نے 24نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران  خان کا 2016 میں آرمی چیف کی تعیناتی کے وقت احتجاج اور اب 2022 میں بھی آرمی چیف کی تعیناتی کے وقت لانگ مارچ کر رہے ہیں جو کہ اقتدار کی حوس ہے اور اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان  کسی نہ کسی طریقے سے اداروں کو متنازعہ بنا کر آرمی چیف اور ججز کی تقرری کے عمل کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے  جو کہ  اقتدار لینے اور اپنے ذاتی فائدے حاصل کرنے کی ایک کاوش ہےجو عمران خان کی خود غرضی کو عیاں کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان خود غرض ہے اور یہ اپنے اقتدار کیلیے ملک و قوم کی قربانی دے سکتا ہے لیکن اپنے اقتدار کی حوس کو نہیں چھوڑ سکتا لیکن  لانگ مارچ اور احتجاج سے آرمی چیف کی تقرری پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ 
24نیوز سے بات کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے کہنے سے کچھ نہیں ہوتا اور پاک فوج کی کمانڈ میں تبدیلی اور تقرری کا طریقہ کار عمران خان کی خواہشات کے تابع نہیں ہو سکتی۔