ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ،کتنے کا ہو گیا؟

Oct 27, 2022 | 17:21:PM
ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ،کتنے کا ہو گیا؟
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)روپے پر دباؤبرقرار، انٹربینک میں ڈالر 82 پیسے مہنگا ہوگیا۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 221 روپے سے بھی تجاوز کرگیا،انٹربینک میں ڈالر 220.68 روپے سے بڑھ کر 221.50 روپے پر بند ہوا ۔

ماہرین  کا کہنا ہے کہ غیر یقینی سیاسی صورتحال پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے اور طلب پر  روپے پر دباو دیکھا جارہا ہے ۔

دوسری جانب انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوکر 225.40 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں یورو 2.05 روپے اضافے سے 226.75 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 2.10 روپے اضافے سے 261.60 روپے پر پہنچ گیا،امارتی درہم 70 پیسے مہنگاہوکر 65 روپے کا ہوگیا ،سعودی ریال 20 پیسے اضافے سے 59.80 روپے کا ہوگیا۔