پاکستان سعودی عرب کیساتھ سٹریٹجک اوربرادرانہ تعلقات کواہمیت دیتاہے، آرمی چیف

Nov 27, 2023 | 15:41:PM
پاکستان سعودی عرب کیساتھ سٹریٹجک اوربرادرانہ تعلقات کواہمیت دیتاہے، آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ سٹریٹجک اوربرادرانہ تعلقات کواہمیت دیتاہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے رائل سعودی لینڈ فورسز (آر ایس ایل ایف) کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے آج جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت دفاعی ،سیکیورٹی اورفوجی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا ، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اورمشرق وسطیٰ میں جاری تنازع پربھی بات چیت ہوئی ،سعودی کمانڈرنےدہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کےکردارکوسراہا، سعودی کمانڈر نے خطےمیں امن کیلئےپاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی ۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودیہ عرب کیساتھ سٹریٹجک اوربرادرانہ تعلقات کواہمیت دیتاہے،سعودی وفدکی جی ایچ کیوآمدپرپاک فوج کےدستےنےگارڈآف آنرپیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں :سونے کی قیمت میں اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟