خضدار، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد گرفتار

Nov 27, 2020 | 22:18:PM
خضدار، سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خضدار میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا، دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا، سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے روابط بھارت سے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز کو خفیہ اطلاع ملی کہ BLAکے کچھ دہشتگرد ایک مقام پر ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ایف سی، سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں نے وڈھ کے علاقے کِلی شیر خان میں چھاپہ مار کر BLAکے کارکن کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا،جبکہ ان کے تین ساتھی رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، ٹھکانے کی تلاشی کے دوران ایک عدد کلاشنکوف،میگزین،30 کارتوس ،25کلوگرام انتہائی خطرناک آتش گیر بارود،ایک عدد ریموٹ کنٹرول، 2عدد ڈیوائس IED،4 عدد C4دھماکہ خیز مواد کی پٹیاں 2800گرام وزن برآمد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کا رابطہ ہمسایہ ممالک سے ہے اور اپنی کارروائیوں کو ہمسایہ ممالک کے احکامات پر ہی جاری رکھے ہوئے ہیں وہ ایک بہت بڑی کارروائی کے سلسلے میں کِلی شیر وڈھ میں پناہ لئے ہوئے تھے، دہشتگردوں کا منصوبہ تھا کہ مناسب وقت پر خضدار کے چند خاص جگہوں پر حملہ کردینگے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان اس سے پہلے بھی متعدد بار سیکورٹی پر حملے سمیت دیگر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے لیکن حملہ سے قبل ہی سی ٹی ڈی اور ایف سی کے جوانوں نے دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا اور اہم انکشافات کی توقع ہے۔