اسٹاک ایکسچینج میں مندی،ڈالرکی اونچی اڑان

Nov 27, 2020 | 16:00:PM
اسٹاک ایکسچینج میں مندی،ڈالرکی اونچی اڑان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 233 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے مہنگا ہو گیا

   تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں حصص فروخت کرنے والوں کا پلڑا بھاری رہا۔ یہی وجہ ہے کہ اختتام پر مارکیٹ 233 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 807 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔آج ہونے والی مندی کے باعث حصص کی مالیت 30 ارب روپے کم ہو گئی۔دوسری جانب آج روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے ریکارڈ کیا گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے اضافے سے 160 روپے 45 پیسے پر فروخت جبکہ انٹربینک میں ڈالر 19 پیسے اضافے سے 159 روپے 46 پیسے پر بند ہوا۔

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تجارت
ٹیگز: