مذہبی عقائد ،امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے ماڈلنگ چھوڑ دی

Nov 27, 2020 | 11:45:AM
مذہبی عقائد ،امریکی ماڈل حلیمہ عدن نے ماڈلنگ چھوڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز: حجاب سے متعلق ملبوسات کو فیشن ویک کی زینت بنانے والی مشہورامریکی ماڈل حلیمہ عدن نےمذہبی خیالات کی وجہ سے ماڈلنگ کی دنیا سےکنارہ کشی اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق حلیمہ عدن نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ 'ماڈلنگ کا شعبہ میرے مذہبی عقائد سے مطابقت نہیں رکھتا، کورونا وبا نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا کہ بطور مسلمان خاتون میرے اقدار کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈلنگ کےکام کو قبول کرنا میرے مذہبی خیالات کے خلاف ہے، اسکے لئے میں اپنے آپ کے علاوہ کسی کو الزام نہیں دے سکتی کیونکہ میں نے اسے زیادہ اہمیت دی'۔


حلیمہ عدن نے کہا کہ 'حجاب اوڑھنے والی خاتون کی حیثیت سے میرے سفر میں بہت اتار چڑھاؤ  آئے، فیشن کی صعنت میں اصل مسئلہ مسلمان خواتین سٹائلسٹس کی عدم موجودگی ہے جنہیں یہ سمجھ ہو کہ حجاب پہننا کتنا اہم ہے۔ امریکی سپر ماڈل جی جی حدید اور انکی بہن بیلا حدید نے ماڈل حلیمہ عدن کے اس فیصلے  کو خوب سراہا۔


خیال رہے کہ حلیمہ عدن کینیا میں ایک مہاجر کیمپ میں صومالی والدین کے ہاں پیدا ہوئیں اور 6 سال کی عمر میں امریکہ منتقل ہوئی۔حلیمہ عدن نے مقابلہ حسن میں حجاب پہن کر شرکت کے بعد انٹرنیشنل ماڈلنگ ایجنسی کی توجہ حاصل کی جب کہ انہوں نے حجاب سے متعلق ملبوسات کو فیشن ویک کی زینت بنایا۔