9مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات ؛شاہ محمود قریشی کا 9روزہ جسمانی ریمانڈ منظور 

May 27, 2024 | 23:58:PM
9مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات ؛شاہ محمود قریشی کا 9روزہ جسمانی ریمانڈ منظور 
کیپشن: شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا 9روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما  شاہ محمود قریشی کیخلاف 9مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات  کی سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی،سکیورٹی خدشات کے باعث شاہ محمود قریشی کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا،پی ٹی آئی رہنما کو واٹس اپ لنک پر  اڈیالہ جیل سے پیش کیا گیا،پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم نے اپنے موبائل فون سے بغاوت پر مبنی  اشتعال انگیز بیان ٹویٹر  پر اپ لوڈ کیا ،شاہ محمود قریشی کی 8 مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ہے،پولیس نے شاہ محمود قریشی کے 8 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی،عدالت نے شاہ محمود قریشی کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ،عدالت نے  ملزم کے 9مئی سے متعلق  بیانات کا فوٹو فرامٹک ٹیسٹ کی استدعا منظور کر لی،عدالت نے کہاکہ ملزم دوران جسمانی ریمانڈ اڈیالہ جیل  میں ہی رہے گا ،عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت 5 جون کو شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کی جائے ۔

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کی زمان پارک کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے، تھانہ شادمان نذر آتش کیس، کلمہ چوک میں کینٹینر جلانے کا کیس، شیر پاؤ پل پر تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ کیس  اور راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور اور کراچی کے تاجروں کا یوم تکبیر پر کاروبار بند نہ کرنے کا اعلان