ادویات کی قیمتوں میں بڑااضافہ

May 27, 2023 | 15:42:PM
ادویات کی قیمتوں میں بڑااضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کےلئے بری خبر،رواں سال میں ادویات کی قیمتوں میں مختلف کیٹگریز میں 200 سے 400 فیصد تک اضافہ ہوا ۔

رپورٹ کے مطابق دل کے امراض، شوگر، بلڈ پریشر، کینسر اورجان بچانے والی ادویات بھی مہنگی ہوئیں، اینٹی الرجی، اینٹی بائیوٹک اور انستھیزیا ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا،موذی امراض سمیت سرجیکل آلات اور آپریشن کے آلات بھی مہنگے ہوئے، آئسوگیٹ انسولین کی قیمت 850 روپے سے بڑھ کر 1070 روپے ہوگئی،سٹی سکین کنٹراس کیلئے استعمال ہونے والا انجکشن بھی مارکیٹ سے نایاب ہوگیا، 3500 روپے میں ملنے والا یہ انجکشن 10ہزار روپے میں بلیک میں فروخت ہورہا ہے،شوبرا سٹنٹ بھی 7 ہزار کی جگہ 35 ہزار تک فروخت ہونے لگا۔

دوسری جانب محکمہ صحت کا کہناہے کہ کچھ ادویات ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باعث مہنگی ہوئی ہیں، ادویات کی زیادہ قیمتیں وصول کرنے والے افراد کیخلاف کریک ڈاون شروع ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:  پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 100 روپے کمی؟