ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد خطرناک۔۔۔ نیا وائرس جنم لے سکتاہے۔۔ جاپانی ڈاکٹرز کا انتباہ

May 27, 2021 | 19:51:PM
ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد خطرناک۔۔۔ نیا وائرس جنم لے سکتاہے۔۔ جاپانی ڈاکٹرز کا انتباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)جاپانی ڈاکٹروں کی یونین کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ ٹوکیو میں موسمِ گرما میں ہونے والی اولمپک گیمز کے انعقاد سے وائرس کی نئی اولمپک قسم جنم لے سکتی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر ناوتو یویاما کے مطابق اولمپکس کے دوران دنیا بھر کے 200سے زیادہ ممالک سے ہزاروں افراد اس ایونٹ میں شرکت کےلئے آئیں گے اس لئے جولائی میں ان گیمز کا انعقاد خطرناک ہو سکتا ہے۔ 
انہوںنے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ وائرس کی مختلف اقسام جو اس وقت پوری دنیا میں پائی جاتی ہیں وہ ٹوکیو میں اکھٹی ہو جائیں گی۔ ہم اولمپکس کے بعد ایک نئی قسم کے جنم لینے کے امکان کو بھی رد نہیں کر سکتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو اس سے وائرس کی نئی قسم کا نام ٹوکیو اولمپک قسم رکھا جائے گا جو ایک سانحے سے کم نہ ہو گا، اور اس حوالے سے 100سال تک تنقید کی جاتی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔اولیول کے امتحانات کب ہونگے؟ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتا دیا