یکم جون تک ملک بھر میں موسم کیسا ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

May 27, 2021 | 19:09:PM
یکم جون تک ملک بھر میں موسم کیسا ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یکم جون تک ملک بھر میں موسم کیسا ہوگا ،محکمہ موسمیات نے بتا دیا ۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ جمعہ 28 مئی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا،سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گاجبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کامزید کہناتھا کہ ہفتہ 29 مئی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ کامزید کہناتھا کہ اتوار 30 مئی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا، سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں اتوار کو موسم شدید گرم رہے گا،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،جبکہ پیر 31 مئی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا،سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں پیرکو موسم شدید گرم رہے گا،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
اسی طرح منگل یکم جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا،سندھ اور بلوچستان میں منگل کو موسم شدید گرم رہے گا،گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج: 2 ارب سے زائد شیئرز کی خریدو فروخت کا نیا ریکارڈ قائم