وفاقی وزیر چودھری سالک سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

ترکیہ میں سیاحت، زراعت اور آئی ٹی کے شعبے میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کیلئے دونوں ملکوں کا ایم او یو پر دستخط کرنے کا فیصلہ

Mar 27, 2024 | 20:47:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین سے  ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی  کی ملاقات ، دونوں ممالک کے درمیان معمول کی  نقل مکانی کے پہلوؤں کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے پراتفاق ہو گیا۔

ترکیہ کے سفیر نے چودھری سالک حسین کو سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل کی وزارت سنبھالنے پر مبارکباد دی، ملاقات کے دوران دوطرفہ امور اور سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل  پر تفصیلی گفتگو کی گئی ،

پاکستان اور ترکیہ کا مستقبل میں معمول کی  نقل مکانی کے پہلوؤں کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے پراتفاق، اس موقع پر چودھری سالک  کا کہنا تھا کہ وزارت سمندر پاکستانیز غیرقانونی تارکین وطن کی روک تھام کے لیے کردار ادا کر رہی ہے ،مہاجر کیمپوں میں آگاہی دینے میں بھی اپنا کردار نبھایا۔ 

ترکیہ میں  سیاحت، زراعت، سروسز  اور آئی ٹی کے شعبے میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے دونوں ملکوں کا ایم او یو پر دستخط کرنے کا فیصلہ ، پاکستانی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز کا کہنا تھا کہ ہم ترکی کو معیاری اور ہنر مند افرادی قوت بھیجنا چاہتے ہیں،چودھری سالک حسین کی ترکیہ کے لوگوں کو پیشہ ورانہ مہارت کی تربیت دینے کی پیشکش۔

یہ بھی پڑھیں : فیصل واوڈا کس پارٹی کے ووٹوں سے سینیٹر منتخب ہوں گے ؟معروف سیاستدان نے سارا پول کھول دیا