عثمان ڈار کو عمرے پر جانے کی مشروط اجازت

کچھ ججوں کا ضمیر جاگ رہا ہے،ہمیں عدالتوں سے انصاف ملنا شروع ہو گیا :  عثمان ڈار

Mar 27, 2024 | 11:14:AM
عثمان ڈار کو عمرے پر جانے کی مشروط اجازت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے  عثمان ڈار کو مشروط طور  پر عمرے پر جانے کی اجازت دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ  میں عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی,عدالت نے  عثمان ڈار کی درخواست نمٹاتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو شورٹی بانڈ دینے کی ہدایت کردی۔

 دوسری جانب  عثمان ڈار نے احاطہ عدالت میں میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف یونین کونسل کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتے،اس ملک میں عدلیہ چاہے تو شہریوں کے حقوق کا تحفظ کر سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو حملہ جھوٹا ہے،میں وہاں موجود نہ تھا،کچھ ججوں کا ضمیر جاگ رہا ہے،ہمیں عدالتوں سے انصاف ملنا شروع ہو گیا ہے،عمرہ پر جا کر نفل ادا کروں گا،عدلیہ کا ریلیف دینا خوش آئند بات ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک چھوڑکر بھاگ کر کہیں نہیں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد ہائیکورٹ کی پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت