بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں کب سے داخل ہو رہاہے؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی

Mar 27, 2024 | 10:39:AM
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم شام کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف،عائمہ خان)  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم شام کے دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

شہر لاہور  میں صبح ہونے والی بونداباندی  سے موسم خوشگوار ہوگیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ہفتے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر  میں موجودہ درجہ حرارت24ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت31ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کاتناسب81فیصد ریکارڈ کیاگیا ہے جبکہ ہوا 8 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہے۔ عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہورچوتھےنمبرپر آگیا۔ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح206ریکارڈکی گئی ہے۔ ڈی ایچ اے فیز8 میں285،سید مراتب علی روڈ میں شرح332ریکارڈ، کینٹ پولو گراؤنڈ204،فدا حسین ہاؤس میں شرح262ریکارڈ کی گئی۔

 شہر  قائد کا موسم مطلع جزوی ابر آلود ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت26 ڈگری ریکارڈ کیا گیا گرمی کی شدت 30 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے،جبکہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے،مغربی سمت سے 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ 

مزید پڑھیں: کراچی، غلام مرتضیٰ جتوئی کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال  

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 18نمبر پر  آگیا ہے۔ ائیر کولیٹی انڈکس کے مطابق موجود،ہوا میں آلودہ زرات کی مقدار 102 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گیے گئے ہیں۔ 100میں  سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹرز انسانی صحت کے لیے مضرہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق   خیبر پختونخوا میں کل سے بارش اور برفباری کا سلسلہ  شروع ہونے کا امکان ہے جو کہ 31 مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا،  دوسری جانب پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ہےبارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔  

 ڈی جی پی ڈی ایم اے نے برفباری اور بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مشینری کی دستیابی یقینی بنائے