کچوری اور آلو ترکاری بنائیں افطار دسترخوان کو چار چاند لگائیں

Mar 27, 2023 | 12:44:PM
کچوری اور آلو ترکاری بنائیں افطار دسترخوان کو چار چاند لگائیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کچوری اور  آلو ترکاری بنا کر افطار دسترخوان کو چار چاند لگائیں۔

کچوری اور آلو ترکاری گھر پر باآسانی تیار کی جا سکتی ہیں۔ ان کی ترکیب نہایت آسان ہے اور اجزاء عام طور پر کچن میں استعمال ہونے والے ہیں۔ 

کچوری کیلئے اجزاء: میدا اور آٹا(مِکس) 500 گرام، میٹھا سوڈا حسب ضرورت، نمک حسب ذائقہ، آدھا پاؤ دال مونگ ( حسب ضرورت نمک اور لال مرچ ڈال کر  ابال لیں پھر پیس لیں) اور گھی حسبِ ضرورت۔

مزید پڑھیں: گھر پر ریشمی رومالی سموسے بنائیں افطار دسترخوان سجائیں

آلو کی ترکاری کیلئے اجزاء: 500 گرام آلو چھوٹے چھوٹے کاٹ لیں، دو چائے کے چمچ سونف، ایک چائے کا چمچ کلونجی، نمک حسبِ ذائقہ، دس عدد لال مرچ اور امچور 3 عدد۔

ترکیب: مِکس میدے اور آٹے میں نمک ، سوڈا اور ایک کھانے کا چمچ تیل ڈال کر کے گوندھ لیں پھر دو گھنٹے کیلئے چھوڑ دیں۔ گوندھے آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر ان میں دال ڈال کر کچوریاں بنا لیں۔ ان کچوریوں کو فرائی کر لیں۔ آلو کی ترکاری بنانے کیلئے ایک برتن میں آلو اور تمام اجزاء ڈال کر ابال لیں اور پھر آخر میں امچور ڈال دیں۔