وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آﺅٹ لک جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آﺅٹ لک جاری کردی۔
دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں ترسیلات زر میں 24.1 اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اسی عرصے میں برآمدات میں 2.3 فیصد کمی جبکہ درآمدات میں 8.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ،وزارت خزانہ کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاری میں 29.9 ،کل بیرونی سرمایہ کاری میں 77.1 فیصد کی کمی ہوئی، ایف بی آر کے محصولات میں 6 فیصد کااضافہ، نان ٹیکس ریونیو میں 1.7 فیصد کی کمی ہوئی،دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مالی خسارے میں 121 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو کون کونسی مراعات ملیں گی؟دیکھئے خبر