کے الیکٹرک انتظامیہ کو متاثرہ بچے کو ڈیڑھ کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

Mar 27, 2021 | 19:20:PM
کے الیکٹرک انتظامیہ کو متاثرہ بچے کو ڈیڑھ کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی کی مقامی عدالت نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو متاثرہ بچے کو ڈیڑھ کروڑ روپے ہرجانہ دینے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے کہاہے کہ شواہد سے کے الیکٹرک کی غفلت ثابت ہوتی ہے ،عدالت نے اپنے حکم میں کہاہے کہ بجلی فراہم کرنے والا ادارہ تاروں کی مرمت کا بھی پابند ہے ،ٹوٹے اور کھلے تار انسانی زندگی کیلئے خطرناک ہے ،کے الیکٹرک متاثرہ فریق کو ہرجانہ ادا کرے ۔
واضح رہے کہ 12 سالہ سفیر28 نومبر2013 کو کرنٹ لگنے سے بری طرح زخمی ہو گیاتھا، واقعے میں عارف محمد نامی شہری جاں بحق ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ماحولیاتی تبدیلی پر عالمی سمٹ کا انعقاد، پاکستان نظرانداز