اسٹیٹ بینک نے 6 بینکوں کو جرمانے کر دیئے ، وجہ کیا بنی ؟ جانیے

Jul 27, 2023 | 14:48:PM
اسٹیٹ بینک نے 6 بینکوں کو جرمانے کر دیئے ، وجہ کیا بنی ؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قوانین کی خلاف ورزیوں پر 6 کمرشل بینکوں پر مئی 2023 سے جون 2023 کی سہ ماہی میں 35 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کردئیے۔ 

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جن 6کمرشل بینکوں کو جرمانے کیے گئے ہیں ان کیخلاف کہا جا رہا ہے ان چھ بینکوں نے صارفین کی معلومات نہ رکھنے اور فاریکس مارکیٹ کی قوانین کی خلاف ورزیاں کی تھیں ،نینشل بینک پر 14 کروڑ 42 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا،بینک الفلاح پر 12 کروڑ 52 لاکھ 53 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا ،
میزان بینک پر 3 کروڑ 80 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا ،الائیڈ بینک بھی سزا یافتہ بینکوں میں شامل ہے ، الائیڈ بینک پر 2 کروڑ 6 لاکھ 60 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا،پنجاب پراوینشل کوآپریٹیو بینک پر 1 کروڑ 22 لاکھ 29 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا،بینک الحبیب پر ایک  کروڑ 4 لاکھ 20 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔