کراچی ٹیسٹ میں فوا د عا لم کی زبر دست بلے با زی، پاکستان کو جنوبی افریقہ پر 88 رنز کی برتری

Jan 27, 2021 | 19:10:PM
کراچی ٹیسٹ میں فوا د عا لم کی زبر دست بلے با زی، پاکستان کو جنوبی افریقہ پر 88 رنز کی برتری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) فواد عالم کی کراچی ٹیسٹ میں ذمہ دارانہ بیٹنگ اور سنچری ،ٹیم کی پوزیشن بہتر بنانے میں کامیاب ہوگئے ۔دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 8 وکٹ پر 308 رنز بنا کر جنوبی افریقا کے خلاف 88 رنز کی برتری حاصل کرلی۔
 تفصیلا ت کے مطا بق تجربہ کار اظہر علی اور آل راونڈر فہیم اشرف نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن 33 رنز 4 کھلاڑی آئوٹ سے پاکستان نے دوبارہ اننگز کا آغاز کیا، پہلے سیشن میں اظہر علی اور فواد عالم نے انتہائی تحمل اور محتاط انداز سے بیٹنگ کی۔ دونوں بیٹسمین اسکور کو بغیر کسی نقصان کے 104 رنز تک لے جانے میں کامیاب رہے۔فواد عالم 39 اور اظہر علی 38 رنز پر ناٹ آوٹ تھے، کھانے کے وقفے کے بعد اظہر علی نے نصف سنچری مکمل کی مگر فورا  ہی وکٹ بھی گنوا بیٹھے، دونوں کی پانچویں وکٹ کی شراکت میں 94 رنز بنے۔ نائب کپتان محمد رضوان نے 33 رنز بنائے جبکہ چائے کے وقفے پر پاکستان کا اسکور 6 وکٹوں پر 178 رنز رہا۔چائے کے وقفے کے بعد اپنے ہی شہر کے میدان پر پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے فواد عالم سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے جو ان کے کیریئر کی تیسری سنچری بھی تھی۔انہوں نے 109 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ آل راونڈر فہیم اشرف کے ساتھ مل کر ساتویں وکٹ پر سنچری شراکت قائم کی، فہیم اشرف 64 رنز بنا کر آٹھویں وکٹ کے طور پر آوٹ ہوئے۔کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 308 رنز بناکر 88 رنز کی سبقت حاصل کرلی تھی۔حسن علی 11 اور نعمان علی 6 رنز پر ناٹ آوٹ تھے جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا، نگیدی، مہاراج اور نورکیا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔